لاس اینجلس، 21 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔ ناسا کے سائنسدانوں نے ان کے دریافت کئے گئے ایک نئے مخلوق کو ہندوستان کے سابق صدر اور خلائی سائنس داں اے پی جے عبدالکلام کا نام دیا ہے۔ ابھی تک یہ نیا جیو- بیکٹیریا کی ایک قسم- صرف بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) میں ہی ملتا تھا، یہ زمین پر نہیں پایا جاتا تھا۔ ناسا کی جیٹ پروپلشن لیباریٹری نے عالمی سفر پر کام کرتے ہوئے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے فلٹروں میں اس نئے بیکٹیریا کو تلاش کیا اور ہندوستان کے سابق صدر عبدالکلام کے اعزاز میں اسے سولوبیکلس کلامی نام دیا۔ کلام کی ابتدائی ٹریننگ سال 1963 میں ناسا میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے کیرالہ کے تھبا میں ماہی گیروں کے گاؤں میں ہندوستان کا پہلا راکٹ لانچ سینٹر قائم کیا تھا۔جے پی ایل میں جیو ٹیکنالوجی اور سیارہ سیکورٹی گروپ کے سینئر تحقیق سائنسدان ڈاکٹر کستوری وینکٹسور نے کہا کہ بیکٹیریا کا نام سولوبیکلس کلامی ہے۔ اس دریافت کا نام ڈاکٹر عبدالکلام کے نام پر رکھا گیا ہے اور اس جین کا نام سولوبیکلس ہے۔ یہ بیکٹیریا ایک ایسے فلٹر پر پایا گیا ہے، جوآئی ایس ایس میں 40 ماہ تک رہا تھا۔ یہ فلٹر بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی حفظان صحت کے نظام کا حصہ ہے۔